فیروزوالہ: فیروزوالہ کے علاقے خانپور سے 8 روز قبل ملنے والی 15 سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل ہو گیا، باپ ہی بیٹی کا قاتل نکلا، باپ بیٹی کی لاش کو خانپور نہر کے پاس پھینک کر گمشدگی کا ڈرامہ رچاتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق نویں جماعت کی طالبہ مہوش کو باپ نے پہلے غیرت کے نام پر گولیاں ماریں پھر لاش خانپور نہر کے پاس پھینک کر گمشدگی کا ڈرامہ رچاتا رہا۔ملزم اختر نے بیٹی کا ذہنی توازن خراب بتا کر تھانہ شاہدرہ میں گمشدگی کی رپورٹ بھی کروا دی۔ ملزم کا کہنا ہے بیٹی کے کردار پر شک تھا، فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ایس ایچ او افضل ڈوگر نے بتایا کہ بیٹی کا قاتل باپ ہی نکلا، پولیس نے باپ سمیت 3 افراد کو 15 سالہ مہوش کے قتل میں گرفتار کرلیا ہے، مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔


