راولپنڈی( نیوزرپورٹر ) تبدیلی دعوئوں سے نہیں عملی اقدامات سے ہی آئے گی ملکی ترقی و خوشحالی جمہوری استحکام سے وابستہ ہے حکمران عوام کو درپیش چیلنجز کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار اور ترقی پسند فلاحی تنطیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے ایک بیان میں کیا ۔انہوںنے کہا تبدیلی سرکار نے عوام کو مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا حکومتی وعدے حقیقت کے برعکس ہیں کبھی بجلی ،گیس،پیٹرولیم ،مصنوعات وادویات اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے بعد تبدیلی سرکار نے آٹااور چینی بھی عوام کی دسترس سے دور کر دیا وزیر اعظم صاحب جب کنٹینر میںہوتے تھے تو انھیں مہنگائی کا درد ستاتا تھا مگر اب حالات ہی بدل گئے اپنی نااہلی کا الزام ڈیڑھ سال بعدبھی پچھلی حکومتوں کو گرد انتے ہیں ۔حکومتی ترقی کی قلعی ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے عیاں کر دی جسے دبائو میں ڈال کر حقائق نہیں بدلے جا سکتے عامر صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندرانی اختلافات ہی انہیں لے ڈوبیں گے تبدیلی سرکارکو وزراء کے مفادات کے بجائے قوم وعوام کے مفادات کاتحفظ یقینی بنانا ہو گا عوامی مشکلات کے خاتمے سے ہی جمہوری نظام کو تقویت ملے گی۔
Related Posts

پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں کرانے کا تہیہ کر رکھا ہے، نجم سیٹھی
- Rizwan Malik
- November 12, 2017
- 0
پی ایس ایل تھری ميں پلیئرز ڈرافٹنگ تقریب میں پی سی بی اور پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہم […]

نیب نے کیپٹن صفدر کی رہائی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا
- Rizwan Malik
- November 3, 2017
- 0
نیب نے ضمانتی مچلکوں پر رہائی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ نیب نے کیپٹن صفدر کی رہائی کا حکم کالعدم قرار […]

آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش میں پاکستانی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی ، 5 ٹائٹل نام کرلیے
- Rizwan Malik
- April 12, 2024
- 0
مردوں میں حذیفہ شاہد، ابراہیم زیب اور یحیٰ خان نے میڈل جیتا ،پشاور کی دو سگی بہنوں مہوش اور ماہ نور نے بھی تاریخ رقم […]
