برمودا ٹرائی اینگل میں غائب ہونیوالے جہاز کا ملبہ 100سال بعد دریافت

فلوریڈا:سمندری آثار قدیمہ کے ماہرین اور غوطہ خوروں نے برمودا ٹرائی اینگل میں تقریباً 100 سال قبل ڈوبنے والے جہاز کے ملبے کو دریافت کیا ہے۔1925میں جنگ عظیم کے دوران ایس ایس کوٹوپیکسی نامی امریکی بحری جہاز اسی مقام پر غائب ہوگیا جبکہ اس میں موجود 32 مسافروں کے حوالے سے بھی کوئی بات سامنے نہیں آئی۔اس بحری جہاز کی تلاش کئی برسوں تک کی گئی تاہم سائنسدان اسے ڈھونڈنے میں ناکام رہے تاہم اب ملبے کو فلوریڈا کے شہر سینٹ آگسٹین کے سمندر سے دریافت کرلیا گیا ہے۔برمودا ٹرائی اینگل امریکا میں سمندر کے اندر ایک پراسرا علاقہ ہے جہاں مخصوص وقت میں طیارے اور کشتیاں سفر کے دوران اپنے مسافروں سمیت لاپتہ ہوجاتیں جن کا آج تک کوئی سراغ نہیں ملا۔