
اسلام آ باد : پاکستان نے فیفا ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کیلئے معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطا بق وفاقی کابینہ نے قطر کے ساتھ معاہدہ کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
ذرائع کے مطا بق کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارت دفاع کی سمری کی منظوری دی ۔
معاہدے کے تحت قطر فیفا ورلڈ کپ 2022کی سیکیورٹی کوریج میں تعاون کا معاہدہ کیا جائے گا۔فیفا ورلڈ کپ 21 نومبر سے 18 دسمبر 2022 تک قطر میں شیڈول کیا جارہا ہے-
قطر نے پاکستان سے فیفا ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کے حوالے سے معاونت کی درخواست کی تھی- وزارت قانون و انصاف نے قطر کے ساتھ معاہدے کی مسودے کی توثیق کی جس کے بعد اب وفاقی کابینہ نے قطر کے ساتھ معاہدہ کرنے کی منظوری دی ہے –
وزارت خارجہ اور آئی ایس آئی نے قطر کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کیلئے معاہدہ کرنے پر کوئی اعتراض نہیں کیا-


