
جب بیبون نے شیر کے بچے کیساتھ ‘لائن کنگ’ کی یاد تازہ کردییہ منظر آپ نےڈزنی اسٹوڈیو کی لائیو ایکشن فلم (یا انیمیٹڈ جو آپ کو ٹھیک لگے)دی لائن کنگ میں دیکھا ہوگاوہ تو فلمی دنیا کا منظر تھا مگر اب حقیقی دنیا میں بھی حیران کن طور پر اس سے ملتا جلتا نظارہ جنوبی افریقہ کے کروگر نیشنل پارک میں دیکھنے میں آیا۔اس نیشنل پارک میں گزشتہ ہفتے ایک نر بیبون (بندروں کی ایک اور قسم) نے شیر کے ایک بچے کو اٹھایا اور اسے پانا شروع کردیا۔یہ بیبون شیر کے بچے کو درخت پر لے گیا جس سے فلم لائن کنگ کے اس سین کی یاد تازہ ہوگئی۔نیشنل پارک میں 20 سال سے سفاری آپریٹر کے طور پر کام کرنے والے کرٹ سکلٹز کے مطابق انہوں نے کبھی بھی بیبون کی جانب سے ایسے رویے کو نہیں دیکھا کیونکہ وہ بچے کی صاف ستھرائی اس طرح کررہا تھا جیسے وہ اس کا بچہ ہو

۔سفاری آپریٹر نے خبررساں ادارے کو بتایا ‘بیبون نے شیر کے بچے کو ایسے پالنے لگا جیسے وہ بے بی بیبون ہو، نر بیبونز بچے کی پرورش کے لیے بہت کچھ کرتے ہیں مگر شیر کے بچے کو جو نگہداشت فراہم کی جارہی تھی وہ بالکل ایسی تھی جیسی مادہ بیبون اپنے کسی بچے کی کرتی ہے’۔انہوں نے بتایا کہ بیبونز اکثر اس علاقے میں اکٹے ہوجاتے ہیں جہاں شیر اور تیندوے شکار پر جانے سے قبل اپنے بچوں کو چھپاتے ہیں، اور ممکنہ طور پر بیبون نے شیر کے اس بچے کو وہاں ہی دریافت کیا ہوگا۔بیبون بہت طاقتور ہوتے ہیں اور شیر کے بچے کو دیکھ کر وہ پرجوش ہوگئے اور ان میں لڑائی ہوگئی، جس میں ایک کامیاب ہوا مگر وہ ممکنہ طور پر اندرونی پر زخمی ہوچکا تھا، جبکہ اس گرم صبح شیر کے بچے میں پانی کی کمی کی علامات ظاہر ہونے لگی تھیں۔اس موقع پر کرٹ سکلٹز اور دیگر نے اس نظارے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔
کرٹ کا کہنا تھا ‘مجھے شیر کے بچے کے بچنے کا امکان نظر نہیں آتا، بیبونز کی یہ ٹولی کافی بڑی ہے اور ایک جوان شیر کے لیے بھی ان کا سامنا ممکن نہیں، قدرت کئی بار بہت بے پرواہ ہوتی ہے اور شیر کے اس بچے کی بقا آسان نہیں ہوگی، جب یہ بچہ بڑا ہوگا تو بیبون کے لیے خطرہ ثابت ہوگا، میں نے دیکھا ہے کہ بیبون انتہائی بے رحمی سے تیندوے کے بچوں کو مار دیتے ہیں اور ایسا سنا ہے کہ یہ جانور شیروں کے بچوں کو بھی مارتے ہیں’۔



