: یاسرآکاش چوہدری
چنی گو ٹھ :بااثر افراد کی رورل ہیلتھ سینٹر چنی گو ٹھ کی ملکیت اراضی بارہ کنال پر قبضہ کر نے کی کو شش عوام کا شدید احتجاج ۔تفصیل کے مطا بق چیئرمین یو نین کو نسل چنی گو ٹھ مہرمحمد صدیق نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور را نا سلیم افضل کو دی گئی درخواست میں الزام لگا یا کہ 24کنال عرصہ دراز سے مخصوص کھتونی مقبوضہ ہیلتھ سینٹر کے قبضہ میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ منظور حسین اور مسمات شازیہ وقار دختر الطاف حسین سکنہ بہاولپور محکمہ مال سے ساز باز کر کے بارہ کنال ہسپتال کی ملکیتی اراضی پر قبضہ کر کے چار دیواری کی تعمیر شروع کر دی ۔جس پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالغنی شیخ نے چیئرمین یو نین کو نسل مہر محمد صدیق اور محکمہ صحت کے اعلی حکام کو مذکورہ صورت حال سے آگاہ کیا۔تو مہر محمد صدیق نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور کو در خواست کے ذریعے تمام صو رتحال سے آگاہ کیا اور جمعبندی کی نقل بطور ثبوت ساتھ لف کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے فوری کاروائی کرتے ہو ئے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد طیب کو فوری رپورٹ کر نے کا حکم جاری کیا ۔ اے سی احمد پورشرقیہ نے گزشتہ روز موقع ملا حظہ کیا تو اس وقت شہر یوں کی کثیر تعداد جمع ہوگئی ۔اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ مال اور دو نوں فر یقوں کو طلب کر لیا ۔چنی گو ٹھ کے شہر یوں چوہدری محمد خالد گجر وائس چیئر مین، حاجی غلام یاسین ،راؤ نیا زمحمد ، ملک خور شید ارائیں ، فیصل امین سیال ،رانا عبدالرحیم ،فہیم خان عباسی ،را نا محمد فاروق ،رئیس محمد حسین ،ذوالفقار علی بھٹو اور دیگر نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے سر کاری اراضی پر قبضہ واگزار کرانے کا مطا لبہ کیا ہے



