ایرانی حکمراں نظام قانونی حیثیت کھوچکا،عوام انتخابات کابائیکاٹ کریں،رضاپہلوی بھی میدان میں آگئے

واشنگٹن : ایران کے سابق ولی عہد رضا پہلوی نے ہونے والے ایرانی انتخابات پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے جعل سازی قرار دیدیا۔
ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ یہ حکمراں نظام کی جانب سے خود کو قانونی حیثیت دینے ایک کوشش ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ ایرانی حکمراں نظام اپنی قانونی حیثیت کھو چکا ہے۔انہوں نے ایرانی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ انتخابات کا بائیکاٹ کریں۔رضا پہلوی کے مطابق اس جعلی انتخابات میں ووٹ دینے سے ایک غیر قانونی نظامِ حکومت کو قانونی حیثیت حاصل ہو گی۔
سابق ولی عہد نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ایرانی حکمراں نظام کی بدعنوانی اور کریک ڈان کی ہر صورت میں مزاحمت کی جائے اور انتخابات کا بائیکاٹ بھی اسی میں سے ہے۔