راولپنڈی میں شدید بارش , اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والا میچ منسوخ

اسلام آباد: راولپنڈی میں شدید بارش کے باعث پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والا میچ منسوخ کردیا گیا۔ شیڈول میچ مسلسل بارش اور آٹ فیلڈ گیلی ہونے کے سبب منسوخ کردیا گیا۔مسلسل بارش کے بارش کے سبب ٹاس بھی ممکن نہ ہو سکا اور امپائرز نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں سے مشاورت کے بعد میچ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔میچ کی منسوخی کے سبب اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی دونوں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ بھی بارش سے متاثر ہوا تھا اور بارش کی وجہ سے میچ کو 12اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا۔پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر پانچ میچوں میں پانچ، پانچ پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔