حکومت کی اجازت کے بغیر حج کرنے والوں کو پچاس ہزار سعودی ریال جرمانے کے ساتھ چھ ماہ قید بھی بھگتنا ہوگی
پکڑے جانے والے تارکین وطن کے 10 سال تک ملک میں داخلے پر بھی پابندی ہوگی

ریاض :سعودی عرب کی حکومت نے بغیر اجازت حج پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سعودی وزارت نے بغیر اجازت حج کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ حکومت کی اجازت کے بغیر حج کرنے والوں کو پچاس ہزار سعودی ریال جرمانے کے ساتھ چھ ماہ قید بھی بھگتنا ہوگی۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ضروری اجازت نامے کے بغیر حج کرنا غیرقانونی ہے۔
ایک بیان میں سعودی وزارت کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی پر 50 ہزار سعودی ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنیوالے تارکین وطن کو 6 ماہ جیل کی سزا ہوگی۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق تارکین وطن کے 10 سال تک ملک میں داخلے پر بھی پابندی ہوگی۔
سعودی وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسا اس لئے کیا جارہا ہے کہ حج کے دوران غیر ضروری رش سے بچا جاسکے اور قانونی طور پر حج کے لئے آنے والے عازمین کو سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
حج سعودی حکومت کی اجازت سے مشروط



