عورت مارچ آزادی نہیں آوارگی ہے سینٹر فیض محمد کے ریمارکش پر سینیٹ اجلاس کے دوران جمعیت علما اسلام (ف)کے سینیٹر اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ

اسلام آباد:عورت مارچ آزادی نہیں آوارگی ہے سینٹر فیض محمد کے ریمارکش پر سینیٹ اجلاس کے دوران جمعیت علما اسلام (ف)کے سینیٹر اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ پیر کو سینٹ اجلاس کے دوران سینیٹر مولانا فیض محمد نے کہا کہ بڑا شور مچ رہا ہے کہ عورتیں 8 مارچ کو جلوس نکالیں گی۔مولانا فیض محمد نے عورت مارچ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ آزادی نہیں آوارگی ہے۔اس کے جواب میں پیپلز پارٹی کی سینٹر شیری رحمان نے کہا کہ آپ آزادی مارچ کے لیے دھرنا دیں تو ٹھیک ہے، خواتین اپنے حقوق اور انسانی زندگی کی بقا کے لیے نکلیں تو وہ غلط کیسے ہوسکتا ہے، ہم ایسا ہر گز نہیں ہونے دیں گے اور پاکستان پیپلز پارٹی اس بات کی ہمیشہ مخالفت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کوئی کچھ بھی کہے مگر عورت مارچ ضرور ہوگا۔