
اسلام آباد :
حکومت بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرے ۔گریڈ ون سے گریڈ دس تک چالیس فیصد،گریڈ گیارہ سے گریڈ سولہ تک تیس فیصد اور گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک بیس فیصد اضافہ کیا جائے ۔یہ مطالبہ چیئرمین آزاد عوام تحریک جاوید انتظار صدر نان ٹیچنگ ایسوسی ایشن ایجوکیشن اسلام آباد سردار محمد صدیق اور رہنما پیپلز لیبر بیورو اسلام آباد سٹی سردار محمد اشفاق نے مشترکہ بیان میں کیا۔سیاسی و سماجی رہنماؤں نے کہا کہ کہ پے سکیل ریوائز کرکے اس فارمولے کے مطابق تنخواہیں بڑھائی جائیں۔مہنگائی کے تناسب سے یہ انتہائی قابل عمل مطالبہ ہے۔جاوید انتظار نے کہا کہ مہنگائی سے چھوٹے سرکاری ملازمین کا معیار زندگی گر چکا ہے۔معاشی دباؤ سے نکال کر ملا زمین کی کارکردگی بہتر بنائی جاسکتی ہے۔سرکاری ملازمین امید بھری نظروں سے حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔چشم پوشی کی صورت میں احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہ



