کرپشن ، آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام نیب نے جنگ جیو گروپ کے مالک میر خلیل الرحمن کو گرفتار کر لیا

لاہور: قومی احتساب بیورو ( نیب )نے جیو اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کو گرفتار کرلیا ہے۔ نیب ترجمان نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے ۔ترجمان نیب کی جانب سے بتایا گیا کہ میر شکیل الرحمن پر لاہور میں 34سال قبل 54 کنال اراضی پر غیرقانونی رعایت حاصل کرنے کا الزام ہے اس پر ان کی نیب میں انکوائری ہورہی تھی مگر وہ نیب کو مطمئن نہ کرسکے جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔
جمعرات کو دن 2بجے میر شکیل الرحمن کی پیشی تھی اس دوران وہ نیب کو مطمئن نہ کرسکے ۔ اب میر شکیل الرحمن کا میڈیکل چیک اپ ہوگا اس کے بعد انہیں حوالات میں بند کیا جائے گا اور 24 گھنٹوں کے اندر اندر انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 5 مارچ کو میر شکیل الرحمن احتساب کے ادارے کے سامنے پیش ہوئے تھے اور نیب کو آگاہ کیا تھا کہ انہوں نے 54 کینال زمین ایک نجی مالک سے خریدی اور ان کے پاس اس کے ثبوت بھی ہیں۔