راولپنڈی: عوام کے جان و مال کی حفا ظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے قوموں کی زندگی میں مشکل وقت آتے رہتے ہیں مشکل وقت میں مشکل فیصلوں سے عوام کی زندگی سہل بنا نے کی کوشش کی جاتی ہے۔کرونا وائرس کے پیش نظرحکومتی فیصلوں کی عمل دا ری میں عوام کو حکومت کے ساتھ کھڑا ہو نا ہو گا ۔ ملک میں کرونا وائرس سے بچا ئو کے حکو متی اقدا ما ت قابل ستا ئش ہیںان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمااور ترقی پسند فلا حی تنظیم کے صدر محمد عا مر صدیقی نے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا ہے حفا ظتی اقدا ما ت کے طور پر عوامی اجتما عا ت کو محدود رکھنا ، ائیر پورٹس پر سکرینننگ کا عمل سخت کیا جا ئے اور اس میں کوہ تا ہی برتنے والوںکے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئے۔انہوں نے کہا عوام کو بھر پو ر تعا ون کرنا چا ہیے تا کہ اس قدرتی آفت نمٹا جا سکے انہوں نے کہا ہے کہ اس قدرتی آفت سے نمٹنا آسان نہیں ہے کرونا سے ڈرنا نہیں ۔ علاج اور ا حتیاط کی ضرورت ہے ا نہوں نے کہا ہے کہ اس مرض سے بچا ئو کے حفا ظتی اقدامات جن میں کھانے سے قبل اور بعد ہا تھوں کو اچھی طرح دھونا ، ناک منہ میں انگلیوں کے خلال سے گریز کرنا ، نا ک منہ کو با ہر جا تے ہو ئے ڈھا نپ کر رکھنا ، نزلہ زکام اور چھینکتے وقت حفا ظتی تدابیر جن میں منہ کو ڈھانپنا اور استعمال شدہ ٹشو کو ڈسٹ بن میں تلف کرنا اور یہ بیما ری زیا دہ دیر تک ہو نے پر لیبا ر ٹری ٹیسٹ کروانا ، ڈاکٹرکے مشورے پر عمل کرنا اور ا حتیا طی تدا بیر اختیار کرنا عا مر صدیقی نے کہا ہے کہ اس سے بھی بڑھ کر ہم سب کو اللہ پا ک سے اپنے گنا ہوں کی معا فی بھی مانگنا ہوگی اور اس کے حضورجھک کر اس مصیبت کو ٹا لنے کے لئے دعا بھی کرنا ہو گی انہوں نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ڈاکٹرز ، اساتذہ ، اور علما ئے کرام اس حوالے سے آگا ہی مہم میں موثر کردار ادا کرسکتے ہیں ۔
Related Posts

تمام سی ڈی اے ملازمین سے عزت کمال پاشا کو ووٹ دینے کی درخواست کرتا ہوں,جاوید انتظار
- Rizwan Malik
- جنوری 1, 2021
- 0
سابق آزاد امیدوار ایں اے 53 جاوید انتظار نے اہل وطن اور سی ڈی اے ملازمین کو نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا […]

نیب نے نور الحق قادری کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا
- Rizwan Malik
- جولائی 12, 2020
- 0
راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نور الحق قادری کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع […]

100 افراد کے قاتل نے ذمہ داری بانی ایم کیو ایم پر ڈال دی
- Rizwan Malik
- اکتوبر 10, 2019
- 0
کراچی: 100 افراد کے قاتل ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر نے اپنی حالت کا ذمہ دار بانی ایم کیوایم کو ٹھہرادیا۔ قتل کی واردتوں […]
