راولپنڈی: اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان کو عطا کردہ نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت جنگلات بھی ہیں اللہ نے اپنے بندوں کیلئے بنائی عالیشان جنت میں باغات اور نباتات کا خصوصی ذکرکیا ہے ۔لمبے ، گھنے اور سایہ دار درخت اور ان سے پیدا ہونے والے پھلوں اور میوئوں کا اللہ نے جنت کی اعلیٰ ترین نعمتوں میں بیان کیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے عالمی یوم جنگلات کے حوالے سے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آج انسان درخت نہیں بلکہ اپنی جڑیں کاٹ رہا ہے پاکستان کا شمار ایسے ممالک میں ہوتا ہے جہاں ماحولیاتی آلودگی نہایت خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے انسان خودہی درختوں کا سب سے بڑا دشمن ہے حالانکہ یہی درخت اپنے دشمن انسان کو بے شمار فوائد مہیاء کرتے اور اس کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ عامر صدیقی نے کہا کہ اگر ان نباتات کو زمین سے خارج کر دیا جائے تو انسانی زندگی کا تصور ممکن نہیں درخت جہاں ماحول کو خوبصورت بناتے ہیں وہیں ہوا کو صاف رکھنے ، آندھی ، طوفان کا زور کم کرنے، آبی کٹائو روکنے، آکسیجن میں اضافے اور آب و ہوا کا توازن برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، ماحولیاتی آلودگی موجودہ دور کا ایک گھمبیرمسئلہ بنتا جا رہا ہے اور اس کے تدارک کیلئے شجر کاری مہم کو تیز تر کیا جائے۔
Related Posts

بھارت افغانستان کے معاملہ سے دور رہے پاکستان دوست ملک ہے طالبان
- Rizwan Malik
- August 26, 2021
- 0
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)طالبان رہنما شہاب الدین دلاور نے بھارت کو افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو […]

کرکٹر محمد یوسف کورونا کا شکار ہوگئے
- Rizwan Malik
- September 15, 2021
- 0
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز بیٹسمین اور نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔لاہور سے […]

‘سب قبول ہے لیکن یہ نہیں کہ میں نے اپنے شوہر کو دھوکا دیا’
- Rizwan Malik
- August 23, 2019
- 0
عالمی شہرت یافتہ امریکی موسیقار مائلی سائرس نے ہم جنس پرستی کے باعث شوہر سے علیحدگی کے الزام کو مسترد کردیا۔ گلوکارہ نے سماجی رابطے […]
