
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی شہباز شگری اور آئمہ بیگ کی دوستی کے تو چرچے ہیں اور دونوں جلد ہی رشتہ ازدواج میں بھی منسلک ہوں گے۔شہباز شگری کی سالگرہ پر آئمہ بیگ نے ایک تفصیلی پیغام کے ذریعے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اظہار محبت کیا ہے۔
گلوکارہ نے شہباز شگری کے ساتھ یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت میرے دماغ میں یہاں کیپشن لکھنے کے لیے کچھ نہیں آرہا کیونکہ آپ کی شخصیت کو بیان کرنے کے لیے الفاظ ناکافی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ تمام یادگار لمحات جو آپ کے ساتھ بتائے ہیں انہیں لفظوں کی صورت میں یہاں تحریر کرنا ایک مشکل کام ہے ، کیپشن کو زیادہ طویل کرنا بھی بوریت کا باعث بن جائے گا۔
گلوکارہ نے کہا کہ کسی کو اپنی زندگی میں کسی قسم کے کامیڈین کی ضرورت نہیں اگر اس کی زندگی میں آپ ہیں۔



