پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرونا سے ہلاکتوں جاری، تعداد کم ہونے کی بجائے بڑھ رہی ہے

 

جمعرات کو ایک سو سولہ نئے مریض سامنے آنے کے بعد پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد بارہ سو کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اس وقت تک پاکستان میں کرونا سے نو افراد ہلاک جبکہ اکیس صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔چک شہزاد اور ایچ نائن میں بھی کروناکا ایک ایک کسی سامنے آیا ہے جن کو سیل کر دیا گیا ہے۔ بہارہ کہو میں مریضوں کی تعداد سولہ ہو چکی ہے۔ یہ صورت حال تشویشناک ہے اور مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
دنیا کے 198 ممالک میں کورونا وائرس پھیل گیا، مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 295 ہوگئی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں مزید 6 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد3 ہزار 2 سو 87 ہو گئی، امریکا میں مزید 5 افراد کی ہلاکت کے بعد تعداد ایک ہزار 32 ہوگئی۔ جنوبی کوریا میں بھی 5 ہلاکتیں ہوئیں، تعداد ایک سو اکتیس ہو گئی۔دنیا بھر میں اٹلی میں سب زیادہ ہلاکتیں ہوئیں تعداد 7 ہزار 5 سو تین ہو چکی ہے،سپین دوسرے نمبر پر ہے جہاں مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 6 سو 47 ہے، ایران میں 2 ہزار 77 اور فرانس میں ایک ہزار 3 سو اکتیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سعودی عر ب میں ایک اور شخص کورونا سے ہلاک ہوگیا جس کے بعد مرنیوالوں کی تعداد 2 ہوگئی، مکہ میں 46 سالہ شخص وائرس سے ہلاک ہوگیا، مملکت میں 133 نئے مریض سامنے آگئے،
اس طرح کل مریضوں کی تعداد بڑھ کر 900 ہوگئی۔شاہ سلمان نے دارالحکومت ریاض، مکہ اور مدینہ میں لاک ڈان کا اعلان کر دیا، تینوں شہروں میں کرفیو کی پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں، ان شہروں سے کسی کو باہر نکلنے یا داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ مملکت کی 13 ریاستوں میں سفر بند کر دیا گیا، شاہی فرمان میں ان تین شہروں میں کرفیو کا دورانیہ بھی بڑھا کر 15 گھنٹے کر دیا گیا۔ کرفیو اب شام سات بجے کے بجائے سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔