وزیراعظم آزاد کشمیر کی بہترین حکمت عملی دنیا میں تباہی پھیلانے والا کورنا ریاست میں پنجے نہ گاڑسکا، کامیاب لاک ڈائون سولہ دنوں میں صرف انیس کیس ہی سامنے آسکے کشمیر میں کورونا کسی شخص کی جان نہیں لے سکا،فاروق حیدر ہر تین گھنٹے بعد کورنا صورت حال کے حوالے سے آگاہی حاصل کرتے ہیں، ضلع سے لیکر گائوں کی سطح تک کمیٹیاں کام کر رہی ہیں

اسلا م آباد( نیوزرپورٹرمحمدرضوان ملک (دنیا بھر میں تباہی پھیلانے والا وائرس کرونا تاحال ریاست آزاد جموں وکشمیر میں اپنے پنجے گاڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے ۔ پورے کشمیر میں تاحال صرف 18 کیسز ہی رپورٹ ہوئے ہیں اور تاحال پوری ریاست میں کرونا سے کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں آئی ہے جو وزیراعظم آزاد کشمیر کی حقیقی معنوں میںکاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کرونا سے بچائو کے لئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے تئیس مارچ کو ریاست میں لاک ڈائون کا آغاز کیا تھا۔وزیراعظم ہر تین گھنٹے بعد کورنا کے حوالے سے اپ ڈیٹ لیتے ہیں۔ اس سلسلے میں وزیراعظم کی صدارت میں سٹیٹ ڈیزاسٹر کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کا ہر تین گھنٹے بعد اجلاس ہوتا ہے جس میں آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹری، وزیر صحت ، آئی جی اور تینوں کمشنر حضرات اپنے علاقے میںکورنا کی رپورٹ دیتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپنے گھر میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر رکھا ہے ۔ ریاست کے دس اضلاع مرکزی کنٹرول روم سے منسلک ہیں۔کرونا کی وباء پھیلنے کے بعد سے چھبیس ہزار کشمیری بیرون ملک سے آئے جن کی سکریننگ کرنے کے بعد انہیں ریاست میں داخل ہونے دیا گیا ۔ریاست کے کل 1849 گائوں ہیں جہاں ہر گائوں کی سطح پر ایک ویلج مینجمنٹ کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں امام مسجد گائوں کا نمبردار اور ایک عوامی نمانئدہ شامل ہیں۔ ویلج کمیٹی کی یہ ذمہ داری ہے کہ جیسے ہی باہر سے کوئی شخص گائوں میں آئے وہ فورا اس کی رپورٹ سٹیٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کو دیتی ہے۔ اس طرح اس کی اطلاع فورا اعلٰی حکام تک پہنچ جاتی ہے۔
بشکریہ:نوائے وقت