
پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما و ممبر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد رفعت
عظیم نے کہا ہے کہ کورونا ایک موزی مرض ہے ہمیں احتیاط کرنی چاہئے بازاروں میں رش نہیں بنانی چاہئے ہر سال کپڑے خریدتے ہیں اس بار نہ لیے تو کچھ نہیں ہو گا اپنی زندگی کو بچائیں اور دوسروں کے لئے بھی پریشانی کا باعث نہ بنیں۔ رفعت عظیم نے کہا کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں ہمیں زیادہ عبادات پر دھیان دینا چاہئے اور کورونا جیسے مرض سے چھٹکارے کی دعا کرنی چاہئے۔انھوں نے کہا کہ لوگ دکھاوے کے لئے شاپنگ نہ کریں جب حالات بہتر ہو جائیں گے توپھر کر لی جائے اللہ نے ہمیں لاک ڈائون کے زریعے موقع دیا ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ عبادات کریں بازاروں میں جانے کی ضرورت نہیں ہے گھر میں بیٹھ کر سکون سے رہیں اور عبادات کریں۔ ہمارے ڈاکٹرز اپنی جانوں پر کھیل کر اس مرض کا مقابلہ کر رہے ہیں ان پر بہت پریشر ہے ہمیں ڈاکٹروں پر رحم کرنا چاہئے ان پر مزید بوجھ نہیں بننا چاہئے ہمیں دکھاوے سے باہر نکلنا ہو گا اور کوشش کرنی ہے کہ بازاروں میں نہ جائیں اور اپنے آپ کو بھی بچائیں اور دوسروں پر بھی رحم کریں ۔ رفعت عظیم نے کہا کہ ہر بار عید پر کپڑے جوتے خریدتے ہیں اس بار نہ لیے تو کوئی فرق نہیں پڑتا جب حالات بہتر ہو جائیں گے تو پھر شاپنگ کی جا سکتی ہے رمضان کا بابرکت مہینہ ہے ہمہں زیادہ سے زیادہ عبادات کرنی چاہیئں تاکہ اللہ ہمیں اس مرض سے نجات دے



