
واشنگٹن : ورلڈمینارٹیزالائنس کے کنوینراورسابق وفاقی وزیر جے سالک نے صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے کروناوائرس سے دنیابھر میں لاکھوں افرادکی ہلاکت پریوم سوگ اورمرض میں مبتلاافراد کی صحت یابی کیلئے یوم دعامنانے کی اپیل کرتے ہوئے پاکستان کاقومی پرچم علامتی طورپرسرنگوں کرنے کامطالبہ کیاہے.واشنگٹن میں مقیم ورلڈمینارٹیزالائنس کے کنوئینرجے سالک نے صدرمملکت ڈاکٹر عارف کو ٹیلی فون کیا اوران سے کہاکہ کروناوائرس جوعالمی آفت بن چکی ہے اور دنیابھر میں اب تک لاکھوں افراد اس آفت کی نذر ہو چکے ہیں. اس عالمی سانحہ کومدنظررکھتے ہوئے پاکستان میں سوگ کا اعلان کیا جائے اورقومی پرچم علامتی طورپرسرنگوں کیاجائے اور وائرس سے بیمار ہونے والے لاکھوں افراد کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں . جے سالک نے صدرعارف علوی سے مطالبہ کیا کہ پاکستان پوری دنیامیں سوگ منانے کے لئے اقوام متحدہ کوبھی یادداشت بھیجے تاکہ پوری دنیامیں سوگ اوریوم دعامنانے کیلئے تمام ممالک کے پرچم سرنگوں کیے جائیں اور انسانیت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاجائے اورپوری دنیا اس آفت سے مشترکہ طور پر لڑنے کاعزم کرے۔




