مائرہ خان کو محبت ہوگئی، منگیتر کا نام زبان پر لانے سے گریز،شوبز سے تعلق نہیں اتنا بتا دیا

کروڑوں دلوں کی دھڑکن معروف اداکارہ مائرہ خان کو محبت ہوگئی ہے۔ اداکارہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کردیا کہ وہ واقعی محبت میں مبتلا ہوگئی ہیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاؤن کے دوران اپنا شو روائنڈ ود ثمینہ گھر سے کر رہی ہیں جہاں وہ شوبز سے تعلق رکھنے والی دوسرے شخصیات کا آن لائن انٹرویو لیتی ہیں۔اس بار آن لائن شو میں ثمینہ پیرزادہ نے اداکارہ ماہرہ خان کو مدعو کیا۔انٹرویو کے دوران ثمینہ پیرزادہ نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ کیا وہ کسی سے محبت کرتی ہیں؟
جس کے جواب میں اداکارہ نے ہنستے ہوئے سر ہلا دیا۔
اس دوران ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ کسی کی محبت میں مبتلا ہوگئی ہیں لیکن وہ اتنی آسانی سے اس حوالے سے بات نہیں کرسکتی کیوں کہ وہ بہت شرمیلی ہیں۔
ثمینہ پیرزادہ نے اس دوران ماہرہ خان کو مبارکباد بھی دی اور سوال کیا کہ کیا وہ اس شخص کو جانتی ہیں؟جس پر ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ’ہوسکتا ہے آپ ان کو جانتی ہوں لیکن ان کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے‘۔اس پر جب ثمینہ پیرزادہ نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ کیا وہ نام بتانا چاہیں گی تو اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ نام نہیں بتانا چاہتی کیوں کہ یہ وہ خیال ہے جس کی حفاظت کو کرنا چاہتی ہیں۔
خیال رہے کہ ماہرہ خان نے پہلی شادی 2007 میں علی عکسری سے کی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے۔
ان کی پہلی شادی کامیاب نہیں ہوسکی تھی اور 2015 میں ان دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔
چند سال قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ماہرہ خان نے ترکی میں ایک دیرینہ کاروباری دوست سے منگنی کرلی تاہم بعد ازاں اداکارہ نے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا اور کہا تھا انہوں نے منگنی نہیں کی بلکہ وہ ترکی ایک دوست کی شادی میں گئی تھیں۔
اداکارہ کا نام بولی وڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ بھی جوڑا گیا تاہم اس حوالے سے بھی انہوں نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔