گیر یزن کما نڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عبا س کا بڑا فیصلہ،راولپنڈی کینٹ کے خالی پلاٹس پر عید سے قبل ”جدید پلینڈ پارکنگ یارڈز” قائم کرنے کا منصوبہ، ایک ہزار گاڑیوں کی پارکنگ ممکن ہوگی، ایسی عما را ت جہا ںمنظو ر شدہ بیسمنٹ پا رکنگ اور سیٹ بیک کسی اور مقصد کیلئے استعما ل ہو رہی ہیں ان کو وا گزا ر کرا نے کا بھی حکم ،تاجروں اور شہریوں سے تعاون کی اپیل

 

راولپنڈی:
کنٹونمنٹ بورڈ رراولپنڈی میں پارکنگ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے گیر یزن کما نڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عبا س کا بڑا فیصلہ ایسی عما را ت جہا ں پر منظو ر شدہ بیسمنٹ پا رکنگ اور سیٹ بیک کسی اور مقصد کیلئے استعما ل ہو رہی ہیں ان کو وا گزا ر کرا نے کا حکم تا جرو ں اور شہر یو ں سے بھی ہر ممکن تعا ون کی اپیل ،مسئلے کے حل کے لئے عید الفطر سے قبل روالپنڈی صدر کے مصروف ترین کمرشل اور تجارتی مراکز کے قریب ترین پانچ اہم مقامات پر سینکڑوں کنال کے خالی پلاٹس اور اراضی پر ہنگامی بنیادوں پر ”جدید پلینڈ پارکنگ یارڈز” قائم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ منصوبے سے صدر بازار کے تجارتی مراکز، مارکیٹوں اور بڑے بڑے شاپنگ پلازہ اور سپر مالز میں آنے والے روالپنڈی چھاؤنی اور اسکے ملحقہ علاقوں کے عوام کو ایک ہی وقت میں ایک ہزار سے زائد گاڑیاں پارک کرنے کی سہولت مل سکے گی۔


اعلیٰ حکام کی جانب سے ملنے والی ہدایات کی روشی میں پر یز یڈ نٹ کنٹو نمنٹ بو رڈ بر یگیڈ ئیر اعجا ز قمر کیا نی اور کنٹو نمنٹ ایگز یکٹیو آفیسر راولپنڈی محمد عمر فا روق علی ملک نے صدر کے علاقوں حیدر روڈ، کشمیر روڈ، آدم جی روڈ اور مال روڈ پر خالی اراضی کا سروے اور مارکنگ کا کا م شروع کر وا دیا ہے اور اگلے چند روز میں مذکورہ پانچ مقامات میں سے چند ایک پر جدید پارکنگ یارڈکی تعمیرات شروع کر دی جائیں گی تاکہ عید سے قبل روالپنڈی چھاؤنی اور اسکے ملحقہ علاقوں کے عوام کو صدر میں عید شاپنگ کے موقع پر جدید پارکنگ سہولت کا تحفہ دیا جا سکے، راولپنڈی صدر کی تاجر برادری کا بھی پارکنگ کی دستیابی کا ایک اہم اور دیر ینہ مطالبہ تھا اور پارکنگ کی عدم دستیابی کے باعث تاجروں کے کاروبار پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے اور گاھکوں کا رجحان صدر کی بجائے دوسری طرف ہونے لگا تھا اور چھاؤنی کے عوام کو بھی صدر میں پارکنگ کے حوالے سے مشکلات کا سامنا رہا ہے جس پرکینٹ بورڈ کے حکام نے صدر کے تاجروں، دکانداروں اور شاپنگ کیلیے آنے جانے والے عوام کو مستقل بنیادوں پر ریلیف دینے کیلئے صدر کے مختلف مقامات پر جدید پاکنگ یارڈز قائم کر نے کی ہدایت متعلقہ حکام کو جاری کیں اور ان پر فوری عمل درآمد بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلہ میں کی گئی منصوبہ بندی پر عملدرآمد کے دورا ن رکاوٹ ڈالنے اورسبوتاژ کر نے وا لے عنا صر کے خلا ف حسب ضا بطہ ( کا ر سر کا ر میں مداخلت )پر کا روا ئی کی جائے گی تا کہ کام بر وقت اور معیا ر کے مطا بق مکمل ہو سکے ۔


صدر کے تمام بازاروں کے لیے سنگل لائن پارکنگ کا پلان بھی تیا رکیا گیا ہے تاکہ صدر کے بازاروں، مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کے سامنے سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جا سکے اور صدر کے بازاروں کے اندر ٹریفک کے نظام کو راوں دواں رکھا جا سکے، جدید پارکنگ یارڈز میں پارک ہونے والی گاڑیوں کی فیس کم سے کم رکھی جائے گی اور سنگل لائن پارکنگ کی فیس الگ مقرر کی جائے گی،اس سلسلے میں اعلیٰ حکام نے کنٹونمنٹ بورڈ کے سربراہ کو مکمل فری ہینڈ دیا ہے کہ وہ چھاؤنی کے تجارتی، کمرشل اور رہائشی علاقوں کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کا ر لائیں تاکہ عوامی معیار زندگی کو عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے صدر کے پانچ مقامات پر پارکنگ یارڈز کے قیام سے جام ٹریفک سے عوام کو نجات مل سکے گی اور کاروباری سرگرمیوں پر بھی پارکنگ میگا پلان کے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔
مز ید یہ کہ ایسی عما را ت جہا ں منظو ر شدہ پا رکنگ اور سیٹ بیک کسی اور مقصد کیلئے استعمال کی جا رہی ہو ان کی فو ری طو ر پر نشا ندہی کر کے اسے پا رکنگ کے استعما ل کیلئے وا گزا کرا یا جا ئے گا تا کہ صدر میں کا رو با ر کر نے وا لے تا جرا ن اور خریدو فروخت کیلئے آنے وا لے شہر یو ں کو پا رکنگ کی منا سب سہو لت میسر ہو سکے یہ ہدا یا ت صدر میں ٹر یفک کے بڑ ھتے ہو ئی مسا ئل اور اس کے نتیجے میں کا رو با ری حضرا ت ، ان کے اہلکا رو ں اور عوا م کو در پیش دشوا ریو ں کے خاتمہ کیلئے جا ری کی گئیں انہو ں نے مختلف دکا نو ں اور شا پنگ مالز پر کا م کر نے وا لے اہلکا رو ں کیلئے مو ٹر سا ئیکل پا رکنگ مختص کر نے پر بھی زور دیا کنٹونمنٹ ایگز یکٹیو آفیسر نے ان ہدا یا ت کی روشنی میں اپنی نگرا نی میں مذ کو رہ با لا ٹا سک پر فو ری کا م شروع کر وادیا ہے ۔ تاجر برادری کے نما ئندو ں نے کینٹ بورڈ اور عسکری حکام کا شکر یہ ادا کیا ہے جنہوں نے اس اہم مسئلہ کی طرف توجہ دی انہوں نے امید ظاہر کی کہ کینٹ بورڈ کی انتھک کوششوں سے پارکنگ عیدالفطر سے قبل
فنکشنل ہو جائے گی جس سے عید کے سلسلے میں آنے والے لوگوں کو بہت سہولت میسر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام تاجر برادری اس پروجیکٹ کی تکمیل کے لیے کینٹ بورڈ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارکنگ کی اس سہولت کی وجہ سے گاڑیوں کی سکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے گا جس سے گاڑیوں کی چوری کا سلسلہ بھی رک جائے گا۔