
اسلام آباد:راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی(آر آئی سی )میں اتوار 10مئی 2020کو لگنے والی آگ کے موقع پر ہسپتال انتظامیہ کی مبینہ مجرمانہ غفلت و لاپرواہی اور دل کے مریضوں کو لاوارث چھوڑ دینے کی بناء پر جاں بحق ہونے والے امتیاز حسین کی بیوہ نے ہسپتال انتظامیہ پر غفلت ولاپرواہی کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے چیف جسٹس گلزار احمد سے ا ز خود نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔ روبینہ گلشن بیوہ امتیاز حسین نے چیف جسٹس گلزار احمد کولکھے گئے اخط میں بیان کیا ہے کہ میرے میاں امتیاز حسین کواتوار10مئی2020کو دل کا دورہ پڑا ،جنہیں فوری آر آئی سی راولپنڈی منتقل کیا گیا۔
رات ساڑھے دس بجے کے قریب ہسپتال کی عمارت کے اندر پراسرار طور پر خوفناک آ گ لگ گئی تاہم ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مجرمانہ غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتنے سیریس بیسیوں مریضوں کولاوارث چھوڑ دیا گیا اور صرف اتناکہا گیاکہ سب مریض اپنا اپنا بندوبست کرلیں۔



