وزیرداخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کا حکم


اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کی ہدایات جاری کی ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے بلا امتیاز کارروائی کی جائے، کوئی دباو قبول نہ کیا جائے۔ وزیر داخلہ کی جانب سے اسلام آباد انتظامیہ، سی ڈی اے اور پولیس کو تجاوزارت کے خلاف مشترکہ آپریشن کا حکم دیا گیا ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کا ایکشن، اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا۔ سسنگ جانی راجہ گلفراز فارم ہائوس کی تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا اور ایک فیکٹری سیل کر دی گئی۔ 24 کنال رقبہ پر 10 کمرے تعمیر کرکے غیر قانونی طور پر فارم ہاوس بنایا گیا تھا۔ ڈی سی، سی ڈی اے کی قیادت میں اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے تجاوزات کو گرایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔