وزیر اعظم نے 29 اعلی افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرِ صدارت ہونے والے ہائی پاور پروموشن بورڈ میں مختلف سروس گروپوں کے افسروں کو دی جانے والی ترقیوں کی تفصیل معلوم ہو گئی ھے۔
اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس سے تعلق رکھنے والے جن گیارہ افسروں کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی دی گئی ھے ان میں فرقان بابر، شائستہ سہیل، سہیل الطاف، عرفان علی، نوید کامران بلوچ، عارف الہٰی، معروف افضل، عامر اشرف خواجہ، میاں مشتاق، کیپٹن (ر)جہانزیب اور رضوان میمن شامل ہیں۔
پولیس سروس کے کیپٹن (ر) عثمان، سردار عبدالمجید، ایوب قریشی اور عارف نواز کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی ھے۔
کسٹمز سروس کی ثروت طاہرہ اور سمیرا نزیر کو ترقی دی گئی ھے۔
ان لینڈ ریوینیو سروس کے خواجہ تنویر، رعنا احمد اور رحمت اللہ وزیر، پوسٹل گروپ کی روبینہ طیب اور حامد حبیب، سیکریٹریٹ گروپ کے اصغر چودھری، عمران زیب، عمر حمید اور ہاشم پوپلزئی، ریلوے گروپ کے محمد آفتاب اکبر اور فارن سروس کے اعتزاز احمد، زہرہ اکبری، افراسیاب اور تسنیم اسلم اور پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے کرامت بخاری اور شریف اللہ وزیر کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دی گئی ھے۔ ایک دو روز میں نوٹیفیکشن جاری ہونے کا امکان۔