میانوالی عبدالقیوم خان نیازی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی صادق علی ڈوگرکی ہدایت پر سانحہ جھل مگسی صوبہ بلوچستان اورموجودہ ملکی حالات کے تحت ضلع میانوالی کے جملہ دربار ہائے کے گردونواح میں پولیس نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر سپیشل سرچ آپریشن کیا ۔ اس سرچ آپریشن کے لیے 06 ٹیمیں تشکیل دی گئیں، ہر ٹیم کا انچارج ڈی ایس پی مقرر کیا گیا۔ دوران سرچ آپریشن ملک دشمن عناصر، مشکوک افراد، ناجائزاسلحہ، مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری، افغان پناہ گزین/شمالی وزیرستان سے آئے ہوئے خانہ بدوش قبائل کو چیک کیا اور دوران چیکنگ تمام افراد کی بائیو میٹرک ویریفکیشن کی، رجسٹریشن اور کوائف چیک کیے۔ جس میں کرایہ داری ایکٹ، اسلحہ ناجائز ومنشیات و دیگر قوانین کے تحت تلاشی عمل میں لائی گئی۔ ۔ 700 گھروں کو چیک کیا اور 800 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی جبکہ 300 مشتبہ افراد کو زیر حراست لیا۔ جنکی انٹروگیشن جاری ہے۔ اس موقعہ پر ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ سانحہ جھل مگسی صوبہ بلوچستان اور موجودہ ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لئے میانوالی میں سپیشل سرچ آپریشن کیا گیا۔ کسی کو معاشرے کا امن و امان ہرگز تباہ نہیں کرنے دیں گے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت پر یقینی بنائیں گے۔جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لیے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ اس موقعہ پرسرکل افسران سمیت پولیس کی بھاری نفری،ایلیٹ فورس، کیوئیک رسپانس فورس، ڈوالفن اسکوارڈ اور حساس اداروں کے اہلکار بھی موجود تھے۔


