چئرمین سی ڈی اے تقرری اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد .  میئر اسلام آباد کا بطور چئرمین سی ڈی اے تقرری چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت, عدالت نے تمام فریقین کی جانب سے جواب جمع کرانے پر فیصلہ محفوظ کر لیااسلام آباد ہائی کورٹ میں مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی بطور چئرمین سی ڈی اے تقرری چیلنج کرنے کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی. کیس کی سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کی. مئیر شیخ انصر عزیز کی جانب سے طارق محمود جہانگیری عدالت میں پیش ہوئے. طارق محمود جہانگیری نے شیخ انصر عزیز کی جانب سے جواب جمع کرا دیا. دیگر تمام فریقین نے بھی جواب جمع کرا دیا. عدالت نے تمام فریقین کی جانب سے جواب جمع کرانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا. ایڈوکیٹ فرخ نواز بھٹی اور بیرسٹر شفقت عباسی نے مئیر اسلام آباد کی بطور چئیرمین سی ڈی اے تقرری چیلنج کی تھی.