
شوگر سکینڈ ل کی زد میں آئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے انصافینز سے سوال کیا ہے کہ آپ بتائیں پی ٹی آئی کیلئے جہاز کی کیا اہمیت ہے؟ خود سوچیں، لاک ڈان اور دھرنے کے دوران خان صاحب کراچی، لاہور، فیصل آباد جاتے، جلسہ کرتے اور شام کو دھرنے میں آجاتے، کیا جہاز کے بغیر ممکن تھا؟ انہوں نے کہا ہم نے لاک ڈان کیا، جلسے کیے، جہاز نہ ہوتا تو عمران خان کراچی، لاہور، فیصل آباد میں جلسے کرکے دھرنے میں شام کو واپس کیے آتے؟ انہوں نے اپنے جہاز میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کیلئے جہاز کی کیا اہمیت ہے؟ خود سوچیں اگر عمران خان کے پاس جہاز استعمال کرنے کو نہ ہوتا ، میں اور خان صاحب اس طرح اکٹھے سفر نہ کرسکتے، تو یہ دھرنے سے ہم اڑتے تھے، ایک دن میں ہم گئے کراچی، وہاں جلسہ کیا اور پھر رات کو دھرنے میں واپس آجاتے تھے، ایک دون بعد ہم فیصل آباد کیلئے اڑے، وہاں جلسہ کیا اور شام کو دھرنے میں واپس آگئے۔
یہ تمام کام جہاز کے بغیر کیسے ہوتے؟ آپ مجھے خود بتائیں، میں اب انصافینز سے پوچھتا ہوں۔ کہ اگر دھرنے میں عمران خان نے جب جلسے بھی کرتے تھے، پورے کے پورے شہر لاک ڈائون کردیے تھے، خان صاحب لاہور جاتے ، کام کرتے اور واپس شام کو دھرنے میں آجاتے تھے، کیا اس کا کوئی فائدہ ہوا؟ یہ سوال انصافینز خود اپنے آپ سے پوچھیں۔
واضح رہے چینی سکینڈل کی تحقیقات کے بعد تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین جمعہ کو اچانک لندن چلے گئے اور لندن روانگی سے قبل انہوں نے جڑواں شہروں میں اہم ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ معمول کے چیک اپ کیلیے لندن جارہے ہیں جس کا ٹائم انہوں نے ڈاکٹروں سے پہلی ہی لیا ہوا ہے اور وہ چیک اپ کے بعد واپس آجائیں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کے بعض حلقے ان کے بیرون ملک جانے کے حق میں نہیں تھے مگر ترین چونکہ ٹکٹ بھی بک کروا چکے تھے اس لیے ان ملاقاتوں کے بعد جانے میں کامیاب ہوگئے۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ چینی سکینڈل کی فرانزک آڈٹ رپورٹ سامنے آنے کے بعد زمہ داروں کے خلاف ابھی نیب یا ایف آئی اے نے کوئی کاروائی شروع نہیں کی اور اس حوالے سے وہ حکومتی احکامات کے منتظر ہیں۔


