پنجاب کے سکولوں کا نان سیلری بجٹ بند،گیس ، بجلی اور انٹر نیٹ کے کنکشن کٹنے کا خطرہ ،تنخواہیں نہ ملنے پر سیکورٹی گارڈ ز، خاکروبوں اور اساتذہ ملازمتیں چھوڑنے لگے،سکولوں کے کھنڈر بن جانے کا خدشہ

 

 

لاہور: پنجاب بھر کے حکومتی سکولوں کو منظور شدہ نان سیلری بجٹ جاری نہ ہونے پر پارٹ ٹائم خاکروبوں ، سیکورٹی گارڈز اور اساتذہ کے ملازمت چھوڑنے جبکہ پانی ، بجلی کے کنکشن اور کمپیوٹر لیبارٹریوں کے انٹر نیٹ بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کنکشن کٹنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن پنجاب نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتی سکولوں کی آباد کاری کے لئے منظور شدہ نان سیلری بجٹ جلد از جلد جاری کیا جائے۔ ہیڈماسٹرزایسوسی ایشن پنجاب کے صدررشیداحمد بھٹی،سکندرحیات سسرانا،خان عجب گل خان،دلشادراو، محمد اختر قیصرانی،رانا محمد ساجد، مبشر نذیر،منیراحمدباجوہ، جمشید کمبوہ،ملک ناصر عباس، راشدنذر عباس، محمداعظم بھٹی سمیت دیگر راہنماوں نے حکومت پنجاب کی طرف سے گورنمنٹ سکولوں کو منظورشدہ نان سیلری بجٹ جاری نہ کرنے کی بھرپور مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سکولوں کو نان سیلری بجٹ سال میں چار اقساط میں ادا کیا جاتا تھا ۔موجودہ مالی سال ختم ہونے کو ہے لیکن سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی تاحال صرف دو اقساط ہی جاری ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے سکولوں کا نان سیلری بجٹ کرونا فنڈ میں منتقل کر دیا ہے۔
راہنماوں نے کہاکہ پنجاب بھرکے پرامری،مڈل،ہائی ،ہائرسیکنڈری مردانہ/زنانہ ہزاروں سکولوں کے بجلی،پانی،گیس، ٹیلی فون اور کمپیوٹرز لیبارٹریوں کے بلز،پارٹ ٹام خاکروبوں،سکیورٹی گارڈز اساتذہ کی تنخواہیں، صفائی کاسامان،بلڈنگ، فرنیچر کی مرمت سمیت دیگر بے شمار اخراجات سکولوں کے ہیڈزلوگوں سے ادھارلیکراس امیدپرخرچ کررہے تھے کہ حکومت کی طرف کی طرف سے نان سیلری بجٹ ملنے پرادھار وآپس کردیاجائے گا مگرحکومت پنجاب نے ا س مد میں سوا تین بلین روپے کی تیسری قسط پنجاب کے تمام اضلاع کوجاری کرنے کے بعدواپس لے لئے ہیں۔اب حکومت نان سیلری بجٹ کرونا وارس کی نظرکر رہی ہے جس وجہ سے لوگوں نے ہیڈزکوادھار دینابھی بندکردیاہے۔انہون نے کہاکہ بجلی،پانی، فون، کمپیوٹر لیبارٹریوں کے انٹرنیٹ کنکشن بلز کی عدم ادایگی کی وجہ سے کٹ رہے ہیں اورسکولوں کی صفای، سکیورٹی اورٹیچنگ کے لیے نان سیلری بجٹ سے رکھے گئے پارٹ ٹام خاکروب،سکیورٹی گارڈز اورٹیچرزتنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے سکولوں کو خیرباد کہہ جائیں گے اورسکولوں میں کرونا، صفائی،سکیورٹی SOPs بھی متاثرہوں گے۔سکولوں کی تعمیر و مرمت سمیت دیگر چھوٹے چھوٹے کام نہ ہونے کی وجہ سے سکولوں کے کھنڈربن جانے کا خدشہ ہے۔ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان، وزیراعلی پنجاب، چیف سیکریٹری پنجاب، وزیر خزانہ پنجاب، وزیرتعلیم سکولز پنجاب، سیکریٹری فنانس پنجاب اور سیکریٹری تعلیم سکولزپنجاب سے پرزورمطالبہ کرتے ہیں کہ پنجاب بھرکے زنانہ/مردانہ سکولوں کیلیے منظورکیا گیانان سیلری بجٹ جلد از جلد جاری فرمانے کے احکامات صادر فرمایں تاکہ گورنمنٹ سکول اجڑنے سے بچ سکیں۔