اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے دوران زچگی آپریشن تھیٹر میں خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم کو ایف آئی اے ڈیرہ اسماعیل خان سائبر کرائم ونگ نے گرفتا رکیا ہے۔ ملزم انعام نجی کلینک میں بطور ہیلپر سٹاف کام کرتا تھا ۔جوحاملہ خواتین کی آپریشن تھیٹر میں دورانِ زچگی غیر اخلاقی ویڈیوز بنالیتا تھا۔ ملزم دوران زچگی مختلف خواتین کی ویڈیوز ریکارڈ کرکے کلینک کے مالک جو ڈاکٹر تھا اسکو بلیک میل بھی کرتا رہا۔متاثرہ شخص کی درخواست پہ ڈپٹی ڈائریکٹر طاہر خان کی رہنمائی میں ٹریپ ریڈ کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ برآمد شدہ میموری کارڈ اور موبائل فون سے غیر اخلاقی ویڈیوز موجود ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔


