اسلام آباد:اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں اجتماعی سودا کاری ایجنٹ (سی بی اے) کے تعین کیلئے ہونیوالے ملک گیر ریفرنڈم2021 میں آل پاکستان پروگریسو لیبر یونین نے ایک بار پھرمیدان مار لیا ہے اور افضل خٹک کی قیادت میں لیاقت ساہی کی ڈیموکریٹک ورکرز یونین کو مسلسل دوسری بار شکست دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی صنعتی تعلقات کمیشن (این آئی آر سی) کی زیرنگرانی آج چاروں صوبوں میں اسٹیٹ بینک کے سولہ سینٹرز (پولنگ اسٹیشن) پر ووٹ ڈالے گئے۔نتائج کے مطابق آل پاکستان پروگریسو لیبر یونین نے 16 میں سے 15 سینٹرز پر واضح برتری حاصل کی اور ملک بھر میں کل ڈالے گئے 793 میں سے 540 ووٹ حاصل کر کے 287 ووٹوں کی اکثریت سے میدان مار لیا اور ایک بار پھر اگلے دوسال کیلئے سی بی اے کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔ افضل ساہی کی ڈیموکریٹک یونین صرف 253 ووٹ حاصل کر سکی۔ اسٹیٹ بینک ریفرنڈم میں تاریخی کامیابی پر پیپلز لیبر بیورو پاکستان کے انچارج چوہدری منظور احمد، پیپلز لیبر بیورو سنٹرل پنجاب کے صدر سید نذر حسین شاہ، صوبائی سیکرٹری انفارمیشن سجاد حسین ساجد، پیپلز یونٹی آف پی آئی اے کے صدر رمضان لغاری، جنرل سیکرٹری سہیل مختار، میونسپل لیبر یونین (سی بی اے) بلدیہ اعلی راولپنڈی کے سرپرست اعلی راجہ عبدالمجید، چیئرمین جاوید احمد، صدر راجہ ہارون، جنرل سیکرٹری پادری شاہد رضا، سی ڈی اے لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری امان اللہ خان ، ایچ بی ایف سی ورکمین یونین (سی بی اے) کے صدر راجہ پرویز اختر، آل پاکستان یوٹیلٹی سٹورز ورکرز الائنس کے چیئرمین سید عارف حسین شاہ ، یونائیٹڈ سٹاف آرگنائزیشن (سی بی اے) ریڈیو پاکستان کے جنرل سیکرٹری محمد اعجاز، ایمپلائز یونٹی آف سول ایوی ایشن اتھارٹی کے صدر شیخ خالد محمود، مری بروری ورکرز یونین(سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری سید واصف حسین شاہ اور پی ایل بی اور دیگر مزدور تنظیموں کے راہنمائوں نے فاتح یونین کے صدر افضل خٹک اور جنرل سیکرٹری سہراب علی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک ریفرنڈم میں پروگریسو لیبر یونین کی کامیابی مزدور دوست قیادت اورجمہوری قوتوں کی کامیابی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے ملازمین نے افضل خٹک کی قیادت میں لیبر یونین کی دوسالہ بے مثال کارکردگی پر مہر تصدیق ثبت کی ہے۔ چوہدری منظور احمد نے کہا کہ قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو شہید مزدور دوست سیاستدان تھے انہوں نے ملک کو پہلی لیبر پالیسی دی اور بینکاری سمیت ہر ادارے کے محنت کشوں کے حقوق کیلئے قوانین بنائے یہی وجہ ہے کہ پاکستان بھر کے محنت کش آج بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نور افسر مرحوم نے شہید بھٹو کے افکار و نظریات پر عمل پیرا ہو کر زندگی کی آخری سانس تک اپنے ادارے کی کارکنوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ان کی جدوجہد سٹیٹ بینک کے کارکنوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ چوہدری منظور احمد نے اس یقین کا اظہار کیا کہ نومنتخب قیادت اپنے سابق دور کی طرح اس بار بھی سٹیٹ بینک کے کارکنوں کی بے لوث خدمت اور ان کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کی اپنی روایت پر کاربند رہے گی۔
Related Posts
پاکپتن, منشیات فروش کو پندرہ ماہ قید بامشقت کی سزا
- Rizwan Malik
- October 24, 2017
- 0
چیچہ وطنی (رپورٹ.رضوان احمد) پاکپتن منشیات فروش انجام کو پہنچ گیا پاکپتن .ایڈیشنل سیشن جج سید فیض الحسن نے منشیات مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے […]

سوشل میڈیا سے ہر ہفتے دو ار ب کمانے والی چینی خاتون
- Rizwan Malik
- February 12, 2024
- 0
سوشیل میڈیا ایپ Douyin ٹک ٹاک کا چینی ورژن ہیجس پر ژینگ کے 50 لاکھ سے زیادہ فالوورس ہیں بیجنگ :چین سے تعلق رکھنے والی […]

تمام سی ڈی اے ملازمین سے عزت کمال پاشا کو ووٹ دینے کی درخواست کرتا ہوں,جاوید انتظار
- Rizwan Malik
- January 1, 2021
- 0
سابق آزاد امیدوار ایں اے 53 جاوید انتظار نے اہل وطن اور سی ڈی اے ملازمین کو نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا […]
