وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری اور سعودی وزیر برائے سیاحت احمد بن عقیل کے درمیان وڈیو لنک رابطہ کیا، سیاحت کا شعبہ دوبارہ کھولنے کے حوالے سے تبادلہ خیال

 

اسلام آبا:دوزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے سعودی وزیر برائے سیاحت احمد بن عقیل سے وڈیو لنک پر رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاحت کا شعبہ دوبارہ کھولنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت اوورسیز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی وزیر نے معاون خصوصی کو سعودی عرب کے نئے سیاحتی فنڈز سے متعلق آگاہ کیا۔ سعودی وزیر نے سعودی عرب میں پاکستانی سیاحت کے فروغ کی پیشکش کی۔

دونوں رہنماؤں نے سیاحت کے ذریعے ورثہ کو محفوظ رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ معاون خصوصی نے سعودی وزیر کو پاکستان میں سیاحت کے بھرپور پوٹینشل سے متعلق آگاہ کیا اور انہیں پاکستان میں سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔