حکمران اپنی ناکامیوں کو تسلیم کرتے ہوئے مستعفیٰ ہو جائیں

وقت آگیا ہے کہ کشمیریوں کی ہر ممکن مدد اور سی پیک کی حفاظت کی جائے، مظہر شاہ

پیپلز پارٹی کے سنئیر راہنما مظہر شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے شوگر مافیا ، آٹا مافیا اور پٹرولیم مصنوعات کے مالکان کے خلاف گھٹنے ٹیک دئے ہیں ۔ ایسے لوگ جو  مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوںکے خلاف کا روائی نہ کر سکیں ان کا اخلاقی طور پر حکومت میں رہنے کا کوئی جواز  نہیں رہتا کرونا وائرس جیسی مہلک وباء کی وجہ سے دنیا بھر میں ضروریات زندگی کی تمام اشیا ء کی قیمتیں نیچے جا رہی ہیںبالخصوص پٹرولیم مصنوعات لیکن  ہمارے ہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے ۔کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے مہنگائی کے مارے غریب عوا م فاقہ کشی پر مجبور ہیںاور آئے روز لوگ خود کشیاں کر رہیے ہیں ، بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے خود کشی کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ ایسے میں مہنگائی کا طوفان ایٹم بم کی طرح پاکستانی عوام پر گرایا جا رہا ہے ۔ مظہر شاہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے لئے بہتر یہی ہے کہ وہ اپنی ناکامیوں کو تسلیم کرتے ہوئے از خود مستعفی ہو جائیں ،انھوں نے ملک کی تمام اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستانی عوام کے مفاد کی خاطر ایک پیج پر اکٹھے ہوں ۔انہوں نے کہا  اب وقت آگیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی سیاسی ، سماجی اور ہر طرح کی  مدد کی جائے تا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سکھ کا سانس لے سکیں ۔ مظہر شاہ نے مزید کہا ہے بھارتی سرکار اپنے آقا امریکہ کی  شہ پر سی پیک کو ہر ممکن سبو تاژ کرنا چاہتا ہے تا کہ پاکستانی عوام کی توجہ کو تقسیم کیا جائے اور سی پیک منصوبہ ختم ہو جائے ۔ لیکن بھارت اور اسکے حواریوں کو جان لینا چاہیے کہ سی پیک منصوبہ کسی فردواحد کی ملکیت نہیںہے بلکہ یہ منصوبہ پاکستانی عوام کی ترقی و خوشحالی کا مظہر ہے ۔ اس منصوبے کی راہ میں جو بھی رکاوٹ آئے گیاسے  جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے  گا ۔