کیپ ٹائون: جنوبی افریقہ میں کم عمر تربیتی پائلٹ طیارہ تباہ ہونے کے نتیجے میں ہلا ک ہوگئی۔ افریقی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ میں 16سالہ کم عمر سکول گرل تربیتی پائلٹ طیارہ تباہ ہونے کے نتیجے میں ہلا ک ہوگئی ، اس نے چند روز قبل اکیلے طیارہ اڑانے کا کامیاب تجربہ کیا تھا جس پر نہ صرف والدین بلکہ انسٹرکٹر نے بھی بے حد خوشی کا اظہار کیا تھا۔طیارے کے کامیاب اڑان کے بعد اس نے اپنے والدین کے ہمراہ جشن بھی مناتے ہوئے یادگاری تصاویر بھی بنوائیں۔ اپنی سالگرہ سے ایک روز قبل جب ایک جانب والدین گھر پر بیٹی کی خوشیوں کے لیے سالگرہ کی تیاریوں میں مصروف تھے تو دوسری جانب 16سالہ پائلٹ کا چھوٹا طیارہ بے قابو ہو کرگرگیا جس کے نتیجے میں تربیتی پائلٹ جان کی بازی ہار گئی۔ٹریننگ سکول کے حکام کے مطابق فوری طور پر طیارے میں کسی تکنیکی خرابی کی اطلاع نہیں ملی تاہم تحقیقات جاری ہیں اور واقعے کا سبب بننے والے محرکات اور عوامل کو جاننے کے لیے تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔
Related Posts

متحدہ عرب امارات کی رئیل اسٹیٹ کمپنیاں پاکستان میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی
- Rizwan Malik
- November 12, 2023
- 0
پاکستان میں 12 ملین سے زائدرہائشی یونٹس کی کمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک سنہری موقع ہے، آباد دبئی :متحدہ عرب امارات ( یو اے […]

شیخ رشید کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا اعلان
- Rizwan Malik
- January 17, 2018
- 0
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر تے ہوئے عمران خان کو بھی دعوت […]

حکومت کی تین سالہ کار کرگی تقریب آدھا تیتر آدھا بٹیر کے مترادف ہے، جاوید انتظار
- Rizwan Malik
- August 27, 2021
- 0
اسلام آباد :حکومت کی تین سالہ کار کرگی تقریب آدھا تیتر آدھا بٹیر کے مترادف تھی۔حکومتی کارکردگی کا اصل جج عام آدمی ہوتا ہے۔مہنگائی نے […]
