اسلام آباد : فیڈرل پروفیسر اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر اور تنظیم اساتذ پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات پروفیسر ڈاکٹر وسیم احمد خان نے مطالبہ کیا ہے کہ فیڈرل بورڑ تمام ایس او پیز کے ساتھ جلد سپیشل امتحانات کا انعقادیقینی بنائے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام پروفیشنل اداروں نے داخلوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کی وجہ سے ایسے طلبا جو انٹرمیڈیٹ کے سال دوئم میں یا تو اپنے حاصلِ کردہ نمبروں میں اضافے کے لئے یا ایڈیشنل مضامین خاص طور پر بیالوجی کی جگہ میتھ کا امتحان دینا چاہتے تھے وہ شدید ذہنی کوفت کا شکار ہو چکے ہیں کیونکہ ادارے ان سے تبدیل شدہ مضامین کے نمبر مانگ رہے ہیں. ان میں سے بہت سے طلبا نے اپنا قیمتی سال بھی اس مقصد کے لیے ضائع کیا تھا اور امتحانات نہ ہونے کی صورت میں ان کا ایک اور سال ضائع ہونے کا امکان ہے۔ڈاکٹر وسیم نے کہا کہ چند سو طلبا کا مکمل ایس او پیز کے ساتھ امتحان لینا امتحانی مراکز میں عملے کے لیے کوئی مشکل نہیں ہو گا ۔اس سے نہ صرف سینکڑوں طلبا کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچ جائے گا بلکہ والدین کی پریشانی بھی ختم ہوگی۔
Related Posts

کیریر بوائز ہاسٹل کیانی روڈ بہارہ کہو کا شاندار افتتاح
- Rizwan Malik
- June 3, 2022
- 0
اسلام آباد :چیئرمین آئی سی سی جاوید انتظار اور پروفیسر محمد عامر نے کیریر بوائز ہاسٹل کیانی روڈ بہارہ کہو کا افتتاح کیا . افتتاحی […]

حالیہ برسوں میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون اور باہمی شراکت داری میں اضافہ ہوا ہے، نغمانہ ہاشمی
- Rizwan Malik
- May 30, 2020
- 0
اسلام آباد: چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان حا لیہ برسوں میں مختلف شعبوں میں […]

افغانستان میں طالبان امریکی سینیٹ میں پاکستان پر پابندیوں کا مطالبہ سامنے آگیا
- Rizwan Malik
- September 29, 2021
- 0
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)امریکی حکام جائزہ لیں کہ 2001 سے لے کر 2020 کے دوران پاکستان سمیت طالبان کو مدد فراہم کرنے والے ریاستی اور غیر […]
