ظفر مرزا بھی کورونا کا شکار ،خود کو قرنطینہ کرلیا

اسلام آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی کورونا کا شکا رہو گئے ہیں انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری بیان میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے اس بات کی تصدیق کی مجھے کورونا کی معمولی علامات تھیں ٹیسٹ کرانے پر میرا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے بعد ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ مجھے اپنی دعائوں میں یاد رکھیں ۔