راولپنڈی :پیپلز پارٹی کے سنئیر راہنما مظہر شاہ نے کہا ہے کہ پانچ جولائی 1977ملکی تاریخ کی سیاہ رات تھی یہ ایسی بھیانک رات تھی جس میں پاکستانی عوام کے جمہوری ، معاشرتی اور معاشی مساوات کے سفر کو نہ صرف روکا گیا بلکہ ترقی کے سفر کو بھی الٹا گھما دیا گیا۔ جنرل ضیا ء نے فوجی بغاوت کے ذریعے بزرو طاقت پاکستان کے عوامی سیاسی ، سماجی معاشی حقوق کو بھی سلب کر لیا اور بزرو طاقت ملکی آئین کو پامال کرتے ہوئے ریاستی اداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جس کی سزا آج تک پاکستانی عوام بھگت رہے ہیں مظہر شاہ نے کہا ہے کہ جنرل ضیاء کے دور میں پیپلز پارٹی کے ہزاروں کارکنوں کو سر عام کوڑے مارے گئے بے شمار کارکنوں کو اور نوجوانوںکو جیل میں ڈال دیا گیا اور بد ترین ریاستی تشد کے ذریعے مفلوج کر دیا گیا ۔


