تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عامر مغل پنجاب حکومت کے ترجمان مقرر

 

عامر مغل تحریک انصاف کے بنیادی اراکین میں سے ہیںاورپارٹی کیلئے ان کی بے پناہ قربانیاں ہیں۔ فیاض الحسن چوہان

وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلی عثمان بزدار اور فیاض چوہان کا مشکور ہوں مائینس ون کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، عامر مغل

اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عامر مغل کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کر دیا گیاہے۔ ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ عامر مغل تحریک انصاف کے بنیادی اراکین میں سے ہیںاور تحریک انصاف کیلئے ان کہ بے پناہ قربانیاں ہیں۔
عامر مغل نے ترجمان پنجاب حکومت مقرر کرنے پر وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلی عثمان بزدار اور فیاض چوہان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سردار عثمان بزدار کی قیادت میں عوام کی بہترین خدمت کر رہی ہے۔عثمان بزدار عمران خان کے ویژن کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا شریف مافیا پنجاب کے سب سے بڑے صوبے کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔ 10 سالہ مسلسل شریف مافیا کی حکومت سے نجات کے بعد پنجاب کی عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔عامر مغل نے کہا جنوبی پنجاب کے علیحدہ صوبے کے قیام کا خواب عمران خان کی قیادت میں عثمان بزدار ہی پورا کرے گا۔*مائینس ون کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔