پاکستان کی ترقی کا شاہکار منصوبہ سی پیک تیز تر پیشرفت کی جانب گامزن ہے،عاصم سلیم باجوہ


اسلام آباد:چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کا شاہکار منصوبہ سی پیک تیز تر پیشرفت کی جانب گامزن ہے ،پاکستان کیلئے محض دس دن میں 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط کئے، ملک کو ان معاہدوں سے 1800 میگاواٹ سستی بجلی دستیاب ہو گی،منصوبوں سے 8 ہزار لوگوں کو روزگار میسر آئے گا۔ آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم عوام کوسستی اورماحول دوست بجلی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔ چین منصوبے پر ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دس روز میں ہم نے چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی۔ اٹھارہ سو میگاواٹ سستی بجلی حاصل کرنے معاہدے کیے گئے۔ ان منصوبوں سے 8 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔