یقین ہے کہ پاکستانی حکومت اورعوام کورونا وائرس سے بہت جلد چھٹکارا پا لیں گے، چینی سفیر کا اسلام آبادمیں آئسولیشن ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پختہ یقین ہے کہ پاکستانی حکومت اورعوام کورونا وائرس سے بہت جلد چھٹکارا پا لیں گے، چینی سفیر کا اسلام آبادمیں آئسولیشن ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب


اسلام آباد: چین کے سفیر یائو جنگ نے کہاہے کہ این سی او سی کا کمانڈنگ سسٹم کورونا کے خوفناک وائرس کی روک تھام اور اس کے کنٹرول میں بہت مدد دے رہا ہے، مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان حکومت اور پاکستانی عوام کی کوششوں سے کورونا وائرس سے بہت جلد چھٹکارا پا لے گا۔ اسلام آبادمیں آئسولیشن ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے کہاکہ مجھے فخر ہے کہ میں آئسولیشن ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں۔ انہوں نے کہاکہ یہ کامیابی بہت ہی کم مدت میں حاصل کرنا پاکستانی حکومت کے لئے ایک معجزہ ہے.۔ یائو جنگ نے کہاکہ اس وائرس کے خلاف وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں جو کام این سی او سی کر رہا ہے میں نے اس کا مشاہدہ کیا ہے۔ این سی او سی کا کمانڈنگ سسٹم اس خوفناک وائرس کی روک تھام اور اس کے کنٹرول میں بہت مدد دے رہا ہے۔چینی سفیر نے کہاکہ مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستانی حکومت اور پاکستانی عوام کی کوششوں سے عوم اس وائرس سے بہت جلد چھٹکارا پا لیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔