نقادوں نے انہیں ہالی ووڈ فلموں کے نفسیاتی اور کرمنل ولن کرداروں سے تشبیہہ دے ڈالی

واشنگٹن :امریکی صدر کے ماسک پہننے پر سوشل میڈیا پر ٹرمپ کے میمز کی بھرمار ہوگئی، نقادوں نے اس پر انہیں ہالی ووڈ فلموں کے نفسیاتی اور کرمنل ولن کرداروں سے تشبیہہ دے ڈالی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میں ناں مانوں کی تکرار کے بعد بالآخر ماسک پہن کر تصویر کھنچوانے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سوشل میڈیا کے منچلوں نے تاک تاک کر وار کئے، ہالی ووڈ فلموں کے نفسیاتی اور کرمنل ولن کرداروں سے تشبیہہ دے ڈالی۔کسی نے اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکار انتھونی ہاپکنز کے ناقابل فراموش کردار لیکٹر ہانیبل سے ملایا، تو کسی نے اسٹار وارز کا ڈارتھ ویڈر قرار دے دیا، سوشل میڈیا پر ٹرمپ کے میمز کی بھرمار ہوگئی۔معروف مصنف اور امریکی صدر کے ناقد سٹیفن کنگ نے کہا کہ ٹرمپ نے ماسک پہن لیا،، افسوس ہے کہ یہ سرخی ہے! ایک صارف نے لکھا کہ ٹرمپ ماسک میں ہی ٹھیک ہیں، برائی جتنی کم دیکھنی پڑے اچھا ہے! ،صحافی کیرن ٹیومیولٹی نے ماسک مخالف مہم چلانے والے ٹرمپ کے حامیوں پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ اب تو آپ کے رہنما بھی مان گئے، دیوانوں اب تم بھی ماسک پہن لو!۔
یاد رہے گزشتہ روز ٹرمپ نے ایک ہسپتال کے دورے کے دوران ما سک پہنا تھا



