سی پیک کے تحت گوادر میں نئے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر تعمیراتی کاموں کا آغاز، ہیوی میشنری اور افرادی قوت پہنچ گئی

Image result for cpec International airport in gawader"

اسلام آباد:چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت گوادر میں نئے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر تعمیراتی کاموں کا آغاز ہوگیا ہے،گوادر میں ایئر پورٹ کی  تعمیر کے باقاعدہ آغاز کے لئے ہیوی میشنری اور افرادی قوت کو پہنچا دی گئی ہے‘ بین الاقوامی ایئرپورٹ کی تعمیر کے حوالے سے منصوبہ کے ڈیزائن اور فزیبلٹی کا بنیادی کام پہلے ہی مکمل کیا جا چکا ہے۔ سی پیک اتھارٹی  حکام کے مطابق  نئے بین الاقوامی ایئرپورٹ کی تعمیر سے سی پیک کے فریم ورک میں ایک اہم مقام حاصل ہو جائے گا جبکہ اس سے گوادر عالمی سطح پر ایوی ایشن کی صنعت کا ایک اہم مرکز بھی بنے گا۔ اس ایئرپورٹ پر A380 بوئنگ سمیت دنیا کے دیگر بڑے سے بڑے جہازوں کی لینڈنگ کی سہولیات دستیاب ہوں گی جس کا مقصد بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور سیاحوں کی آمد و رفت میں سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے موجودہ ایئرپورٹ کے شمال مشرق میں 26 کلومیٹر دوری پر تین ہزار ایکڑ زمین کی نشاندہی کی ہے۔ نئے ایئرپورٹ کو بین الاقوامی سٹیٹس حاصل ہوگا جو اوپن سکائی پالیسی کے تحت چلایا جائے گا۔ اسی دوران موجودہ ایئرپورٹ کو بھی بڑے طیاروں کی آمد و رفت کے قابل بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔