ڈھوک بنارس میں ڈکیتیاں اہل محلہ کی آئی جی سے مدد کی اپیل

 

 

اسلام آباد:پیپلز کالونی ڈھوک بنارس گلی نمبر 57 کے رہائشیوں نے آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ انہیں چوروں اور ڈاکوئوں سے تحفظ فراہم کیا جائے ۔ ھمارے محلے پیپلز کالونی گلی نمبر 57 ڈھوک بنارس جامعہ مسجد مہر خان کی پچھلی گلی میں چوری اور ڈکیتی کی انتہاء ہو گئی ہے ۔ ایک ماہ میں 15 گھر وں میں واردات ہوئی ہے ۔اہل محلہ نے کئی بار پولیس اسٹیشن ریسکوچوکی میں شکایات کیں مگر مسئلہ حل نہ ہوا الٹا شکایات کرنے والوں کو ہی ڈرایا دھمکایا جاتا ہے۔اس لئے ہم اہل محلہ آجی پنجاب سے اور جناب وزیر اعلٰی پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کے خدارا اس معاملے کو دیکھا جائے اور جلد سے جلد تھانہ چوکی ریسکو کے خلاف ایکشن لیا جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

کامران شاہ سعید اور عابد پیپلز کالونی ڈھوک بنارس نیئر جامعہ مسجد مہر خان راولپنڈی