
لاہور…نورالعارفین
فلم مولا جٹ ٹو کی تشہیر روکنے کیلئے سینما گھروں کو نوٹس.
ماضی کی سپر ہٹ فلم مولا جٹ کے فلمساز سرور بھٹی اور متقی سرور نے بلال لاشاری کی فلم مولا جٹ ٹو کی تشہیر روکنے کے لیے تمام سینما گھروں کو نوٹس بھیج دیئے۔
وٹس میں انہوں نے فلمساز عمارہ حکمت اور ہدایتکار بلال لاشاری کی فلم مولا جٹ ٹو کو غیر قانونی قرار دیا ہے اور موقف اختیار کیا کہ مولا جٹ کے حوالے سے کوئی بھی سینما گھرمولا جٹ ٹو کی تشہیر نہ کرے نہ ہی کوئی اشتہار لگایا جائے۔ فلمساز سرور بھٹی اور متقی سرور نے نوٹس میں ایف آئی اے میں ہونے والے کیس کا حوالہ بھی دے دیا ہے۔




