
اسلام آباد: حکومت نے قومی اسمبلی میںپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بحث کی مخالفت کر دی، ڈپٹی سپیکر قاسم سور ی نے اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بحث کی تحریک مسترد کر دی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سیدنوید قمر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بحث کے لیے تحریک التوا پیش کی جس کی فاقی وزیر عمر ایوب نے مخالفت کی۔سید نوید قمر نے کہا کہ دنیا بھر میں پیٹرول کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہوئی،پیٹرول بحران حکومت کی نا اہلی اور غفلت سے پیدا ہوا،حکومت نے بروقت پیٹرول نہیں منگوایا،پیٹرول کمپنیاں مہنگا پیٹرول خرید کر سستا نہیں بیچ سکتی تھیںحکومت بروقت پیٹرولیم مصنوعات منگواتی تو عوام کو سستے داموں مل سکتا تھا،وزیر کو مخالفت کرنے کی بجائے جواب دہ ہونا چاہیے تھا۔وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ اسی ایوان نے کچھ عرصہ قبل بجٹ منظور کیا ،پیٹرولیم لیوی اس میں شامل تھی،بجٹ پر گھنٹوں بحث ہوئی،پیٹرولیم ڈیوپلمنٹ لیوی میں اضافہ نہیں ہوا،پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں کیس چل رہا ہے،پی ڈی ایل فنانس بل میں آ چکا ہے، اب اس پر بات کرنا فضول ہو گا،کیس عدالت میں ہے اس لئے اس پر بحث نہیں ہو سکتی۔سید نوید قمر نے کہا کہ ہمارے قواعد اس معاملے کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کی اجازت دیتے ہیں۔ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے پر بحث کی تحریک مسترد کر دی۔


