گلف نیوز کم گو عثمان بزدار کی صلاحیتوں کا معترف

لاہور:اماراتی اخبارگلف نیوز نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی بہترین گورننس کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کم گو عثمان بزدار باتوں کی بجائے کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں، وہ باتیں کم اور کام زیادہ کی عملی تفسیر ہیں۔
وزیر اعلی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں ،عثمان بزدار کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغامات پنجاب کی ترقی کیلئے ان کی جہد مسلسل کی گواہی دے رہے ہیں –
اخبار نے لکھا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے وزیر اعلی پنجاب نے صوبے میں لاک ڈاون میں بروقت توسیع کی۔
کارو بار کے لئے پنجاب میں بغیر کسی مشکل کے الیکٹرانک این او سی جاری کیے جا رہے ہیں۔
ای گورننس اصلاحات کے نفاذ کیلئے وزیر اعلی کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔
اخبارنے عثمان بزدار کی عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کیلئے پالیسی کی بھی تعریف کی۔
بزدار حکومت ماحولیاتی تبدیلیوں اور بجلی کے مسائل حل کرنے میں بھی پیش پیش ہے-