اسلام آباد :چین پاکستان فائبر آپٹک پراجیکٹ (سی پی ایف او پی)جو دونوں ممالک کے مابین ڈیجیٹل رابطوں کا بڑا منصوبہ ہے اور یہ خنجراب سے اسلام آباد تک آپریشنل ہوگیا ہے۔ چائینہ پاک فائبر آپٹک کیبل ریلوے سمیت سی پیک کے تین اہم راستوں پر بچھائی جائے گی۔اگلا مرحلہ ڈیجیٹل ہائی وے پلان کے تحت اسلام آباد سے کراچی اور اسلام آباد سے گوادر تک بچھائی جائے گی۔ سی پی ایف او پی دوطرفہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تبادلے کو تیز کرے گا۔ اس سے پاکستان کے شمالی علاقوں میں بین الاقوامی ٹیلی مواصلات ٹریفک اور انٹرنیٹ تک رسائی بہتر ہوگی۔ مزید یہ کہ اس منصوبے سے 17 ملین افراد مستفید ہوں گے۔



