تبدیلی سرکار مافیہ ختم کرتے کرتے خود مافیہ کا حصہ بن گئی،عامر صدیقی

 

راولپنڈی :٢٥جولائی ٢٠١٨ وہ سیاہ دن جب ملک میں چنتخب حکومت قائم ہوئی ،سونامی نے ملکی ادارے اور معیشت تباہ کر دی۔ تبدیلی کے وار نے عوام کو لاچا ر کر کے رکھ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امید وار محمد عامر صدیقی نے حکومت کے دو سالہ دورحکومت کے حوالے سے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ دو سال میں ہی تبدیلی نے غریب کو غریب تر کردیا جبکہ اشرفیہ نے خوب سے خوب تر مال بنایا آٹا ،چینی ،ادویات ،بجلی ،گیس سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربأ اضافہ نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی اور یہ سلسلہ ہے کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا جس سے عوام کیلئے جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے عامر صد یقی نے کہا کہ تبدیلی سرکار مافیہ ختم کرتے کرتے خود مافیہ کا حصہ بن گئی قومی ائر لائن کو تباہ کر دیا گیا ، اپوزیشن کی کرپشن بے نقاب کرنے والوں کی اپنی کرپشن عیاںہو چکی ہے اپوزیشن کو نیب کے ذریعے احتساب نہیں بلکہ انتقام کا نشانہ بنایا گیا قوم یکطرفہ نہیں صاف و شفاف احتساب چاہتی ہے حکومت و ا پوز یشن کو سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں احتساب کے شفاف نظام کو رائج کرنا ہے ۔