
اسلام آباد:سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسلام کو نہ تو ٹک ٹاک سے کوئی خطرہ ہے اور نہ ہی کتابوں سے ہے اسلام کو اگر خطرہ ہے تو فرقہ واریت سے ہے۔ پیر کو ایک ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نہ کتابوں سے خطرہ ہے اور نہ ٹک ٹاک سے ہاں اگر ہمیں کوئی خطرہ ہے تو وہ فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم ہونے اور بڑھتی شدت پسندی سے خطرہ ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ محلوں میں مقید حضرات احتیاط کریں کسی ایسی آگ کو ہوا نہ دیں کہ خود ہی اس میں جل جائیں۔
اسلام کو خطرہ ٹک ٹاک سے ہے نہ کتابوں سے اصل خطرہ فرقہ واریت سے ہے، فواد چودھری



