
اسلام آباد: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر اعوان نے امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیئے دائر درخواست پر سماعت 5آگست تک ملتوی کر دی۔عدالت نے درخواست گزار کلثوم خالق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت پولیس اور ایف آئی اے کی جانب سے جواب داخل نہ کرایا جا سکا۔عدالت نے پولیس اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دوبارہ جواب طلب کر لیا۔سنتھیا رچی کی جانب سے عمران فیروز ملک ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے مقدمہ اندراج کی ایک درخواست منظور کر کے ایف آئی اے کو انکوائری کا حکم دیا، عدالت نے دوسری درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ انکوائری زیر التوا ہے، دوسری ایف آئی آر کا حکم نہیں دیا جا سکتا۔اس درخواست کو بھی اسی آبزرویشن کے ساتھ نمٹایا جائے۔عدالت نے حکم دیا کہ اس کیس میں ابھی تک فریقین کی جانب سے جواب داخل نہیں کرائے گئے،فریقین کے جواب داخل ہونے کے بعد فیصلہ جاری کریں گے. عدالت نے سنتھیا رچی کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست پر سماعت 5 اگست تک ملتوی کر دی۔




