سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے پبلک ٹرانسپورٹ کے دو مزید روٹس کا افتتاح کردیا

نئے روٹ روات سے نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور روات سے ٹیکسلا تک شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کریں گے

 

راولپنڈی :سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی مہر غلام عباس نے دو نئے روٹ پرمٹ جاری کرتے ہوئے پبلک کے لیے ٹرانسپورٹ سروس کا افتتاح کر دیا۔ نئے روٹ پرمٹ روات سے نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور روات سے ٹیکسلا تک شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کریں گے مہر غلام عباس نے اس موقع پر کہا کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق کی ہدایت پر شہریوں کی سفری مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے دو نئے روٹ پرمٹس کی منظوری دی گئی ہے ابتدائی مرحلے میں دونوں روٹس پر نئے ماڈل کی تقریبا دس اے سی کوسٹرز پبلک ٹرانسپورٹ کے طور پر شہریوں کے لیے فراہم کی گئی ہیں افتتاحی تقریب میں ٹرانسپورٹرزاور آر ٹی اے کے افسران نے شرکت کی روات اور ٹیکسلا کے شہریوں نے نئے نئے روٹ پرمٹس کے اجرا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سیکرٹری جنرل ٹرانسپورٹ کا شکریہ ادا کیا ہے جن کی وجہ سے انہیں معیاری سفری سہولیات فراہم ہوئی ہیں۔